ادائیگی کی پالیسی
1.1 کمپنی کسی بھی وقت مالی طور پر کلائینٹ کے اکائونٹ کے بیلنس کی ذمہ دار ہے۔
1.2 کمپنی کی مالی ذمہ داری شروع ہوتی ہے کسٹمر کے پہلے ڈپازیٹ کے ریکارڈ سے اور یہ اس کے مکمل فنڈز نکلوانے تک جاری رہتی ہے۔
1.3 انکوائری کرنے کے وقت کلائینٹ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کمپنی سے کسی بھی تعداد میں فنڈز کا مطالبہ کرے جو مرد/عورت کے اکائونٹ میں موجود ہیں۔
1.4 ڈپازیٹ/رقم نکلوانے کے آفیشل طریقے وہ طریقے ہیں جو کمپنی کی آفیشل ویب سائیٹ پر نظر آرہے ہوں۔ کلائنٹ ان ادائیگی کے طریقوں کے استعمال کرنے سے جڑے رِسک سے باخبر ہوتا ہے کیونکہ ادائیگی کے طریقے کمپنی کے پارٹنرز نہیں ہوتے اور اس لئے کمپنی کی ذمہ داری نہیں ہوتے۔ ادائیگی کے طریقے کی وجہ سے ٹرانزیکشن میں کسی قسم کی تاخیر یا اس کے منسوخ ہونے کی کمپنی ذمہ دار نہ ہوگی۔ ادائیگی کے طریقوں سے متعلق کلائنٹ کے کسی بھی قسم کے دعوے کی صورت میں، یہ مرد/عورت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مخصوص ادائیگی کے طریقے کی سپورٹ سروس سے رابطہ کرے اور کمپنی کو ان دعوں کے بارے میں بتائے۔
1.5 کمپنی کسی بھی تھرڈ پارٹی سروس فراہم کرنے والے کی سرگرمی کی ذمہ دار نہیں ہے جس کی خدمات کو کسٹمر ڈپازیٹ/رقم نکلوانے کے لئے استعمال کرے۔ کلائنٹ کے فنڈز کے بارے میں کمپنی کی مالی ذمہ داری اس وقت شروع ہوتی ہے جب فنڈز کمپنی کے بینک اکائونٹ میں لوڈ ہوجائیں یا کسی بھی اور اکائونٹ میں جو ادائیگی کے طریقوں سے متعلق ہوں اور جو کمپنی کی ویب سائیٹ پر نظر آرہے ہوں۔ ایک فنانشل ٹرانزیکشن کے دوران کسی بھی فراڈ کا پتہ چلنے کی صورت میں، کمپنی اس طرح کی ٹرانزیکشن کو منسوخ کرنے اور کلائینٹ کے اکائونٹ کو منجمد کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
کلائنٹ کے فنڈز سے متعلق کمپنی کی ذمہ داری اس وقت ختم ہوجاتی ہے جب فنڈز کمپنی کے بینک اکائونٹ یا کمپنی سے جڑے کسی بھی دوسرے اکاؤنٹ میں سے نکلوا لئے جائیں۔
1.6 فنانشل ٹرانزیکشنز کے متعلق کسی بھی تکنیکی غلطیوں کی صورت میں، کمپنی اس طرح کی ٹرانزیکشنز اور اس کے نتائج کو منسوخ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
1.7 کلائنٹ کا کمپنی کی ویب سائیٹ پر صرف ایک رجسٹرڈ اکائونٹ ہوسکتا ہے۔ کسٹمر کے ایک سے زیادہ اکاؤنٹس کا کمپنی کو پتہ چلنے کی صورت میں، کمپنی کسٹمر کے اکاؤنٹ اور فنڈز کو نکلوانے کے حق کو منجمد کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
2۔ کلائنٹ کی رجسٹریشن
2.1 کلائنٹ کی رجسٹریشن کی بنیاد دو مرکزی اِسٹیپس پر ہوتی ہے:
- کلائنٹ کی ویب رجسٹریشن۔
-کلائنٹ کی شناخت کی تصدیق۔
پہلے اِسٹیپ کو مکمل کرنے کے لئے کلائنٹ کے لئے ضروری ہے کہ وہ:
- کمپنی کو اپنے/اپنی اصلی شناخت اور رابطے کی تفصیلات سے آگاہ کرے۔
- کمپنی کے معاہدوں اور ضمیموں کو تسلیم کرے۔
2.2 رجسٹریشن کے دوران کلائنٹ کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کی درستگی اور مکمل ہونے کی تصدیق کرنے کے لئے کمپنی شناخت اور ڈیٹا کی تصدیق کا عمل کرتی ہے۔ اس عمل کو کرنے کے لئے، کمپنی کے لئے ضروری ہے کہ وہ مانگے اور کلائنٹ کے لئے ضروری ہے کہ وہ فراہم کرے:
- اپنی شناختی دستاویز کی ڈیجیٹل تصویر یا اسکین۔
- اپنی ID دستاویز کے تمام صفحوں کی ایک مکمل کاپی، بشمول تصویر اور ذاتی تفصیلات کے۔
کمپنی اس کے علاوہ کلائنٹ سے کسی بھی اور دستیاویز کا مطالبہ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، جیسے کہ ادائیگی کا بل، بینک کی تصدیق، بینک کارڈ کا اسکین یا کوئی بھی اور دستاویز جو شناخت کے عمل کے دوران ضروری ہو۔
2.3 کمپنی کے درخواست کرنے کے 10 بزنس دنوں کے اندر شناخت کے عمل کو مکمل کرنا ضروری ہے۔ کچھ حالات میں کمپنی شناخت کے عمل کی مدت کو 30 کام والے دنوں تک بڑھا سکتی ہے۔
3۔ ڈپازیٹ کرنے کا عمل
ایک ڈپازیٹ کرنے کے لئے، کلائنٹ کو اپنی ذاتی کیبنیٹ میں ایک درخواست کرنی ہوگی۔ درخواست کو مکمل کرنے کے لئے، کلائنٹ کو فہرست میں موجود ادائیگی کے طریقوں میں سے کوئی بھی منتخب کرنا ہوگا، مطلوبہ تفصیلات درج کرنا ہوں گی اور ادائیگی کی طرف بڑھنا ہوگا۔
ودڈراول کی درخواست پر عمل کرنے کے وقت کا انحصار ادائیگی کے طریقے پر ہوتا ہے اور یہ ایک طریقے کے لئے کچھ اور دوسرے طریقے کے لئے کچھ اور ہوسکتا ہے۔ کمپنی عملدرآمد کے وقت کو کنٹرول نہیں کرسکتی۔ الیکٹرانک ادائیگی کے طریقوں کو استعمال کرنے کی صورت میں، ٹرانزیکشن کا وقت کچھ سیکنڈ سے لے کر دنوں تک ہوسکتا ہے۔ ڈائریکٹ بینک ٹرانسفر کو استعمال کرنے کی صورت میں، ٹرانزیکشن کے وقت میں 3 سے لے کر 45 بزنس دن لگ سکتے ہیں۔
کلائینٹ کی جانب سے کی جانے والی تمام ٹرانزیکشنز صرف اُس مقررہ ذریعۂ ٹرانزیکشن کی مدد سے انجام دی جانی لازم ہیں جو مکمل طور پر کلائینٹ کی ملکیت ہو، اور جس کے ذریعے کلائینٹ اپنے ذاتی فنڈز سے ادائیگی کرتا/کرتی ہو۔ کلائینٹ کے اکائونٹ سے نکالے جانے والی رقم، ریفنڈ، معاوضہ، یا دیگر ادائیگیاں صرف اُسی اکائونٹ (بینک یا ادائیگی کے کارڈ) کے ذریعے ممکن ہیں جسے فنڈز ڈیپازٹ کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ اکائونٹ سے رقم نکلوانے کا عمل صرف اُسی کرنسی میں کیا جا سکتا ہے جس میں متعلقہ ڈیپازٹ کیا گیا تھا۔
4۔ ٹیکس
کمپنی ایک ٹیکس ایجنٹ نہیں ہے اور نہ ہی وہ کلائنٹ کی مالی معلومات کو کسی تھرڈ پارٹی کو فراہم کرتی ہے۔ یہ معلومات صرف گورنمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے آفیشل مطالبے کی صورت میں فراہم کی جاسکتی ہیں۔
5. ودڈراول کی پالیسی
5.1 کسی بھی وقت کلائنٹ اپنے اکاؤنٹ سے کچھ حصہ یا تمام فنڈز نکال سکتا ہے کمپنی کو رقم نکلوانے کی درخواست بھیج کر جس میں کلائنٹ کے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کے لیے کلائنٹ کا حکم درج ہو، جو درج ذیل شرائط کی تعمیل کرتا ہے:
- کمپنی کلائنٹ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کے حکم پر عمل کرے گی، جو آرڈر پر عمل درآمد کے وقت کلائنٹ کے اکاؤنٹ کے بقیہ بیلنس تک محدود ہوگا۔ اگر کلائنٹ کے زریعے سے نکلوائی جانے والی رقم (بشمول کمیشنز اور اس ضابطے کے مطابق دیگر اخراجات) کلائنٹ کے اکاؤنٹ کے بیلنس سے زیادہ ہوتی ہے تو، کمپنی آرڈر کو مسترد کرنے کی وجہ کی وضاحت کرنے کے بعد اسکو مسترد کرسکتی ہے۔
- کلائنٹ کے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کے کلائنٹ کے حکم کو موجودہ قانون سازی کے ذریعے طے شدہ تقاضوں اور پابندیوں کی تعمیل اور ان ممالک کی دیگر دفعات کے مطابق ہونا چاہیے جن کے دائرہ اختیار میں اس طرح کا لین دین ہوتا ہے;
- کلائنٹ کے اکاؤنٹ سے رقم اسی پرس ID کے ساتھ اسی ادائیگی کے نظام میں نکلوائی جانی چاہیے جسے پہلے کلائنٹ نے اکاؤنٹ میں فنڈز ڈپازیٹ کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ کمپنی اس ادائیگی کے نظام سے کلائنٹ کے اکاؤنٹ میں ڈپازیٹ ہونے والی رقم کے ساتھ نکلوائی جانے والی رقم کو ادائیگی کے نظام تک محدود کر سکتی ہے۔ کمپنی، اپنی صوابدید پر، اس اصول سے مستثنیٰ ہو سکتی ہے اور کلائنٹ کی رقم دوسرے ادائیگی کے نظاموں میں سے رقم نکلوائی جا سکتی ہے، لیکن کمپنی کسی بھی وقت کلائنٹ سے دیگر ادائیگی کے نظام کے لیے ادائیگی کی معلومات طلب کر سکتی ہے، اور کلائنٹ کو کمپنی کو وہ ادائیگی کی معلومات فراہم کرنی چاہیے۔
5.2 کمپنی کی طرف سے مجاز ایجنٹ کے ذریعے کلائنٹ کے بیرونی اکاؤنٹ میں فنڈزکی منتقلی کے ذریعے رقم نکلواونے کی درخواست پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
5.3 کلائنٹ رقم ڈپازیٹ کرنے کی کرنسی میں رقم نکلوانے کی درخواست کرے گا۔ اگر ڈپازیٹ کرنسی رقم ٹرانسفر کرنے کی کرنسی سے مختلف ہے تو، کمپنی کلائنٹ کے اکاؤنٹ سے فنڈز ڈیبٹ ہونے کے وقت تک کمپنی کی طرف سے قائم کردہ ایکسچینج ریٹ پر ٹرانسفر کی رقم کو ٹرانسفر کرنسی میں تبدیل کر دے گی۔
5.4 وہ کرنسی جس میں کمپنی کلائنٹ کے بیرونی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرتی ہے کلائنٹ کے ڈیش بورڈ میں ظاہر کی جا سکتی ہے، یہ کلائنٹ کے اکاؤنٹ کی کرنسی اور رقم نکلوانے کے طریقہ پر منحصر ہے۔
5.5 تبادلوں کی شرح، کمیشن اور ہر رقم نکلوانے کے طریقہ کار سے متعلق دیگر اخراجات کمپنی کی طرف سے مقرر کیے جاتے ہیں اور کمپنی کی صوابدید پر کسی بھی وقت تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ ایکسچینج ریٹ کسی خاص ملک کے حکام کی طرف سے مقرر کردہ کرنسی ایکسچینج ریٹ سے اور متعلقہ کرنسیوں کے لیے موجودہ مارکیٹ ایکسچینج ریٹ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والوں کے قائم کردہ کیسز میں، کلائنٹ کے اکاؤنٹ سے ایسی کرنسی میں رقم نکالی جا سکتی ہے جو کلائنٹ کے بیرونی اکاؤنٹ کی کرنسی سے مختلف ہو۔
5.6 کمپنی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ رقم نکالنے کا حق محفوظ رکھتی ہے جو کہ رقم نکلوانے کے طریقہ کار پر منحصر ہے۔ یہ پابندیاں کلائنٹ کے ڈیش بورڈ میں رکھی جائیں گی۔
5.7 رقم نکلوانے کا آرڈر کمپنی کے ذریعہ قبول سمجھا جاتا ہے اگر یہ کلائنٹ کے ڈیش بورڈ میں بنایا گیا ہے، اور بیلنس ہسٹری کے سیکشن میں اور اکاؤنٹنگ کلائنٹس کی درخواستوں کے لیے کمپنی کے سسٹم میں ظاہر ہوتا ہے۔ اس شق میں بیان کردہ کے علاوہ کسی اور طریقے سے بنائے گئے آرڈر کو کمپنی قبول نہیں کرے گی اور اس پر عمل درآمد نہیں کرے گی۔
5.8 کلائنٹ کے اکاؤنٹ سے فنڈز پانچ (5) کاروباری دنوں کے اندر نکلوائے جائیں گے۔
5.9 اگر کمپنی کی طرف سے رقم نکلوانے کی درخواست کے تحت بھیجے گئے فنڈز کلائنٹ کے بیرونی اکاؤنٹ میں پانچ (5) کاروباری دنوں کے بعد نہیں آتے ہیں تو، کلائنٹ کمپنی سے اس ٹرانسفر کی تحقیقات کے لیے کہہ سکتا ہے۔
5.10 اگر کلائنٹ نےرقم نکلوانے کی درخواست تیار کرتے وقت ادائیگی کی معلومات میں غلطی کی ہے جس کے نتیجے میں کلائنٹ کے بیرونی اکاؤنٹ میں رقم ٹرانسفر کرنے میں ناکامی ہوئی ہے تو، کلائنٹ صورت حال کو حل کرنے کے لیے کمیشن ادا کرے گا۔
5.11 کلائنٹ کی طرف سے ڈپازیٹ کرائے گئے فنڈز سے زائد کلائنٹ کا منافع صرف کمپنی اور کلائنٹ کے متفقہ طریقے سے کلائنٹ کے بیرونی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے، اور اگر کلائنٹ نے اپنے اکاؤنٹ میں کسی خاص طریقے سے رقم ڈپازیٹ کرائی ہے تو، کمپنی کو حق حاصل ہے کہ وہ کلائنٹ کی سابقہ ڈپازیٹ شدہ رقم کو اسی طریقہ سے نکلواسکے۔
6. رقم نکولانے کے لیے ادائیگی کے طریقے
6.1 بینک ٹرانسفر۔
6.1.1 اگر کمپنی فنڈز ٹرانسفر کرتے ہوئے اس طریقے کو قبول کرتی ہے تو کلائنٹ کسی بھی وقت بینک وائر ٹرانسفر کے ذریعے سے رقم نکلوانے کی درخواست کرسکتا ہے۔
6.1.2 کلائنٹ صرف اس لڑکی/لڑکے کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹ میں رقم نکلوانے کی درخواست کر سکتا ہے۔ کمپنی تیسرے فریق کے بینک اکاؤنٹ میں رقم کے ٹرانسفر کے احکامات کو قبول نہیں کرے گی اور اس پر عمل درآمد نہیں کرے گی۔
6.1.3 اگر شق 7.1.2 کی شرائط پوری ہوتی ہیں تو رقم نکلوانے کی درخواست میں دی گئی معلومات کے مطابق کمپنی کو کلائنٹ کے بینک اکاؤنٹ میں رقم بھیجنی چاہیے۔
کلائنٹ سمجھتا ہے اور اس سے اتفاق کرتا ہے کہ بینک ٹرانسفر میں لگنے والے وقت کے لیے کمپنی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرتی ہے۔
6.2 الیکٹرانک ٹرانسفر۔
6.2.1 اگر کمپنی ٹرانسفر کرتے ہوئے یہ طریقہ استعمال کرتی ہے تو کلائنٹ کسی بھی وقت الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے رقم نکلوانے کی درخواست بھیج سکتا ہے۔
6.2.2 کلائنٹ صرف اپنا/اپنی ذاتی الیکٹرانک ادائیگی سسٹم والٹ میں رقم نکلوانے کی درخواست کرسکتا ہے۔
6.2.3 رقم نکلوانے کے لیے درخواست میں معلومات کے مطابق کمپنی کو کلائنٹ کے الیکٹرانک اکاؤنٹ میں پیسے بھیجنے چاہیے۔
6.2.4 کلائنٹ سمجھتا ہے اور تسلیم کرتا ہے کہ کمپنی الیکٹرانک ٹرانسفر میں لگنے والے وقت یا ان حالات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے جس کے نتیجے میں ٹرانسفر کے دوران تکنیکی خرابی پیدا ہوتی ہے اگر وہ کمپنی کی کسی غلطی کے بغیر واقع ہوئی ہو۔
6.3 کمپنی، اپنی صوابدید پر، کلائنٹ کو کلائنٹ کے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کے دوسرے طریقے پیش کر سکتی ہے۔ یہ معلومات ڈیش بورڈ میں پوسٹ کی گئی ہیں۔
7. ایک کلک پر ادائیگی کی سروس کی شرائط
7.1 اپنے بینک کارڈ کی معلومات کے ساتھ ادائیگی فارم مکمل کرنے، "کارڈ محفوظ کریں" کے آپشن کا انتخاب کرنے، اور ادائیگی کی تصدیق کے بٹن پر کلک کرنے سے، آپ ون کلک پیمنٹ سروس (دہرائی جانے والی ادائیگیوں) کے قواعد کے لیے اپنی مکمل رضامندی فراہم کرتے ہیں۔ آپ اس بات کی بھی اجازت دیتے ہیں کہ ادائیگی کی سروس کا فراہم کنندہ خودکار طور پر آپ کے بینک کارڈ سے فنڈز ادا کرے، جیسا کہ آپ نے مقرر کیا ہو، کمپنی کے ساتھ آپ کے اکاؤنٹ بیلنس میں رقم جمع کروانے کے لیے آپ کے بینک کارڈ سے رقم وصول کرے، بغیر اس کے کہ آپ کو دوبارہ اپنے بینک کارڈ کی تفصیلات درج کرنا پڑیں۔ ون کلک پیمنٹ سروس کی جانب سے بیان کردہ تاریخ پر ایسا ہو گا۔
7.2 آپ اس بات کو تسلیم اور اتفاق کرتے ہیں کہ ایک کلک پر ادائیگی کی سروس کے استعمال کی تصدیق آپ کی ای میل پر دو (2) کاروباری دنوں کے اندر بھیج دی جائے گی۔
7.3 ون کلک پیمنٹ سروس استعمال کرنے کے ذریعے، آپ اس سروس سے منسلک تمام اخراجات برداشت کرنے پر متفق ہیں، بشمول کسی بھی اضافی اخراجات جیسے ٹیکس، ڈیوٹیز، اور دیگر فیسیں۔
7.4 ون کلک پیمنٹ سروس استعمال کرتے ہوئے، آپ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ آپ اس بینک کارڈ کے حقیقی مالک یا مجاز صارف ہیں جو اس سروس کے لیے استعمال ہوا ہے۔ آپ اس بات سے بھی متفق ہیں کہ آپ کسی بھی قسم کی ایسی ادائیگیوں پر اعتراض نہیں اٹھائیں گے جو آپ کے بینک کارڈ سے کمپنی کو آپ کے اکاؤنٹ بیلنس میں رقم جمع کروانے کے لیے کی گئی ہوں۔
7.5 آپ کمپنی کو اپنے اکاؤنٹ بیلنس میں رقم جمع کروانے کے لیے کی جانے والی تمام ادائیگیوں کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ کمپنی اور/یا ادائیگی کی سروس کا فراہم کنندہ صرف آپ کی جانب سے بیان کردہ رقم والی ادائیگیوں کو ہی پروسیس کریں گے اور وہ آپ پر لاگو ہونے والی کسی بھی قسم کی اضافی رقوم کے لیے ذمہ دار نہیں ہیں۔
7.6 ایک دفعہ ادائیگی کی تصدیق کے بٹن پر کلک کرنے کے بعد، ادائیگی کو مکمل اور ناقابل واپسی سمجھا جاتا ہے۔ ادائیگی کی تصدیق کے بٹن پر کلک کر کے، آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ ادائیگی واپس نہیں لے سکتے یا ریفنڈ کی درخواست نہیں کر سکتے۔ ادائیگی فارم مکمل کر کے، آپ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ آپ کسی بھی قسم کے قابل اطلاق قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر رہے۔ مزید یہ کہ، ان شرائط کو قبول کرنے پر، بحیثیت کارڈ ہولڈر، آپ کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ سروسز استعمال کرنے کے اپنے حق کی تصدیق کرتے ہیں۔
7.7 آپ تصدیق کرتے ہیں کہ ون کلک پیمنٹ سروس اس وقت تک فعال رہے گی جب تک کہ آپ اسے منسوخ نہ کریں۔ اگر آپ ون کلک پیمنٹ سروس کو غیر فعال کرنا چاہتے ہیں تو آپ ڈیش بورڈ تک رسائی حاصل کر کے اور محفوظ کردہ کارڈز کی فہرست سے اپنے بینک کارڈ کی معلومات ہٹا کر ایسا کر سکتے ہیں۔
7.8 ادائیگی کی سروس کا فراہم کنندہ آپ کے ادائیگی کارڈ کی معلومات کے عملدرآمد میں کسی بھی انکار یا غیر قابل عمل ہونے کا ذمہ دار نہیں ہے، بشمول وہ صورتحال جہاں جاری کرنے والا بینک اجازت دینے سے انکار کر دے۔ ادائیگی کی سروس کا فراہم کنندہ اس بات کا بھی ذمہ دار نہیں ہے کہ کمپنی کی ویب سائٹ پر پیش کی جانے والی سروسز کا معیار یا دائرہ کار کیسا ہے۔ آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کرتے وقت کمپنی کے قواعد اور ضروریات کی پابندی کرنا ہو گی۔ ادائیگی کی سروس کا فراہم کنندہ صرف ادائیگیاں پروسیس کرتا ہے اور قیمتوں، عمومی قیمتوں، یا مجموعی رقوم کی ذمہ داری نہیں لیتا۔
7.9 ویب سائٹ اور/یا ٹریڈنگ ٹرمینل استعمال کرتے ہوئے، آپ اس ملک کے تمام قوانین پر عمل درآمد کی قانونی ذمہ داری قبول کرتے ہیں جہاں سے ویب سائٹ اور/یا ٹرمینل تک رسائی حاصل کی جا رہی ہو۔ آپ یہ بھی تصدیق کرتے ہیں کہ آپ اپنی قانونی حد عمر کے مطابق بالغ ہیں جیسا کہ آپ کی متعلقہ عملداری میں ضروری ہے۔ ادائیگی کی سروس کا فراہم کنندہ ویب سائٹ اور/یا ٹریڈنگ ٹرمینل کے کسی بھی غیر قانونی یا غیر مجاز استعمال کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ویب سائٹ اور/یا ٹریڈنگ ٹرمینل استعمال کرنے پر رضا مندی ظاہر کر کے، آپ تسلیم کرتے ہیں کہ ادائیگی کی سروس کا فراہم کنندہ کے ذریعے پروسیس کی جانے والی ادائیگیاں حتمی ہیں، اور ریفنڈز یا ادائیگی کی منسوخی کے کوئی قانونی حقوق لاگو نہیں ہیں۔ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ سے فنڈز نکلوانا چاہتے ہیں تو آپ ایسا ٹریڈنگ ٹرمینل کے ذریعے کر سکتے ہیں۔
7.10 آپ ون کلک پیمنٹ سروس کی شرائط و ضوابط کے اپڈیٹس کے بارے میں باقاعدگی سے جائزہ لینے اور مطلع رہنے کے ذمہ دار ہیں، جیسا کہ کمپنی کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔
7.11 فریقین کے درمیان رابطہ بنیادی طور پر ڈیش بورڈ کے ذریعے ہو گا۔ غیر معمولی حالات میں، ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے: support@pocketoption.com۔
7.12 اگر آپ ان شرائط سے متفق نہیں ہیں تو آپ کو فوری طور پر ادائیگی منسوخ کرنی ہو گی اور اگر ضرورت ہو تو کمپنی سے رابطہ کرنا ہو گا۔